فیصل کریم کنڈی

مسلم لیگ (ن )کے گورنر ہائوس پنجاب میں اجلاس الیکشن کمیشن کیلئے سوالیہ نشان ہیں ، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (عکس آن لائن)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کے گورنر ہائوس پنجاب میں اجلاس الیکشن کمیشن کیلئے سوالیہ نشان ہیں ۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ گورنر ہائوس پنجاب میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کے فیصلے ہو رہے ہیں ، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کا استعمال کرے ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن )کا صفایا ہونے کے بعد گورنر ہائوس کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کا بھی ایک گورنر ہاوس ہے اس لیئے وزیراعظم بننے کی خواہش کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی عدالت کا فیصلہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہے جس کا اعلان 8 فروری کو ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں