مریم نوازشریف

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکاسرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازشریف نے سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے حقوق اور ان پر تشدد کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔اپنے بیان میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ سرکاری ملازمین پر تشدد، آنسو گیس اور گرفتاری جعلی حکومت کے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی قربانیاں پاکستان میں ظالم، عوام دشمن، ووٹ چور، کمیشن خور حکومت کے خاتمے کا اعلان ہے ۔انہوں نے کہا کہ تین سال میں ظالم حکومت نے عوام بالخصوص سرکاری ملازمین کو مہنگائی کی چکی میں پیس کررکھ دیا ہے،پہلی حکومت ہے جس نے چار گنا مہنگائی کے باوجود تین سال میں ایک روپے کا سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم سرکاری ملازمین کے حقوق اور ان پر تشدد کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار سرکاری ملازمین کو فی الفور رہا ، مطالبات کو تسلیم کیاجائے ، جعلی حکمران اتنا ظلم کریں، جتنا خود سہہ سکیں۔مریم نواز نے کہاکہ 126دن اسلام آباد میں دھرنہ دینے والے سے سرکاری ملازمین کا جائز احتجاج برداشت نہیں ہورہا ۔انہوں نے کہا کہ مغربی جمہوریت کے دعویدار کا فسطائی اور آمرانہ چہرہ آج پوری قوم نے دیکھ لیا ،تنخواہوں میں اضافے اور جائز مطالبات کرنے والے ملازمین پر تشدد بے رحم، ظالم حکمرانوں کی پہچان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں