ہمایوں اختر خان

مسلم لیگ (ن) میں لندن ، پاکستان بیانیے کے حوالے سے تذبذب کی صورتحال ہے ‘ہمایوں اختر خان

لاہور( عکس آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں لندن او ر پاکستان بیانیے کے حوالے سے تذبذب کی صورتحال ہے ،پارٹی کے اندر کوئی بھی رہنما عمران خان کے ووٹ بینک کو چیلنج نہیں کر سکتا ،عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی گروتھ کے حوالے سے مثبت پیشگوئی کر چکے ہیں لیکن اصل میں حزب اختلاف کو یہ ہضم نہیں ہو رہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وباء کے باوجود معیشت کو کیسے ترقی کی راہ پر گامزن کر لیا۔

اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ جو لوگ گروتھ کے حوالے سے اعدادوشمار پر شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں انہیں جولائی اور اگست کا انتظار کر لینا چاہیے دودھ کا دودھ او رپانی کا پانی ہو جائے گا اور انہیں اس میں سوائے شرمندگی اور سبکی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

پاکستان میں لارج اسکیل مینو فیکچرننگ نے 8.7فیصد، تعمیراتی شعبے نے 8.3فیصد سے گروتھ کی ہے ، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، برآمدات میں اضافے کا رجحان ہے ، یہی وہ تمام اشاریے ہیں جو مجموعی گروتھ میں ترقی کو ظاہر کرتے ہیں لیکن حزب اختلاف وزیر اعظم عمران خان کے بغض میں مبتلا ہو کر منفی پراپیگنڈا کر رہی ہے جسے عوام تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں