سینیٹر پلوشہ خان

مسلم لیگ (ن) ملک میں صوبائیت کے شعلے بھڑکا رہی ہے’ پلوشہ خان

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں صوبائیت کے شعلے بھڑکا رہی ہے،(ن) لیگ کے منشور کا صرف ایک نکتہ سامنے آیا ہے کہ ”ہماری بات ہوگئی ہے”،

یہ اقتدار کی خاطر تعصب کے شعلے بھڑکانہ چاہ رہے ہیں،لاہور بلاول بھٹو کے لیے نہیں بلکہ مریم اورنگزیب کے لیے نیا ہوسکتا ہے،وہ کہتے ہیں ہم بدتمیری نہیں کرنا چاہتے دوسری طرف تیسرے درجے کے لوگوں کو گالی گلوچ پر لگایا ہوا ہے لیکن ہم اس نہج پر نہیں جانا چاہتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں بیرسٹر عامر اور میاں عتیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

سینٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ایک جماعت جو چوتھی دفعہ حکومت کی خواہشمند ہے ،16ماہ کی حکومت میں (ن) لیگ اور وزارت اطلاعات کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا۔پی ڈی ایم حکومت کا پٹھہ بٹھانا مریم اورنگزیب جیسے لوگوں کے سر ہے ان جیسے لوگ ملازمت کی بنا پر سیاست میں ہیں۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی، بلاول کے نانا کی سیاست کی داغ بیل لاہور میں پڑی،اسی پنجاب نے بلاول کے نانا اور والدہ کو حکومت دی،بلاول بھٹو بھی یہاں سے ہی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ ملک میں صوبائیت کے شعلے بھڑکانہ چاہتے ہیں،پنجاب سے دولت لوٹ لوٹ کر انگلستان لے گئے وہاں ایون فیلڈ بنائے۔سنیٹر پلوشہ نے کہا کہ لاہور کو کراچی بنانے کا طنز کرنا کراچی کے لوگوں کی توہین ہے،عون چودھری اور غلام سرور آپکی ٹکٹ پر کیا کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز پر برا وقت آیا تو اس وقت بلاول بھو باہر نکلے تھے ،بلاول کبھی اپنی تہذیب سے باہر نہیں نکلے تو مریم نواز کی وجہ سے آپکی تو ٹانگیں کانپ رہیں تھیں،

آج تک آپکا منشور سامنے نہیں آیا ،آپکے منشور کا ایک ہی نکتہ سامنے آیا ہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے ۔اردو کا قاعدہ لکھنے اور منشور لکھنے میں بہت فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے مسلم لیگ (ن) کی نیندیں حرام ہوئی ہیں بلاول بھٹو کی ایک حلقے میں الیکشن لڑنے کی وجہ سے پورے پنجاب سے انکے پائوں اکھڑ گئے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محسن نقوی اگر پی سی بی چیئرمین بنے ہیں تو امید ہے وہ بہتر کام کریں گے۔

انہوںنے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پی ڈیم ایم حکومت میں تعریف صرف بلاول کی وزرات کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کی بہت سی شقوں پر عمل نہیں ہوسکا،الزام تراشی ہم نے نہیں کی لیکن الزام تراشی کا جواب دینا ہمارا حق ہے۔بیرسٹر عامر نے کہا کہ بلاول نے شہباز شریف کو شہباز سپیڈ طنزا کہا تھا۔خاندان شریفاں کے بچے جمورے بد تہذیبی پر اتر آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں