اوکاڑہ کے راہنما ﺅں

مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے راہنما ﺅں کا حکومت کے غیر منصفانہ کردار پر مشترکہ جدوجہد کا اعلان

گیمبر اوکاڑہ چھاﺅنی (نمائندہ عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے راہنما ﺅں کا حکومت کے غیر منصفانہ کردار پر مشترکہ جدوجہد کا اعلان ۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے142پیپلز پارٹی کے قومی ٹکٹ ہولڈر و راہنما نواب طارق پٹھان نے اخبار نویسوں سے ایک افطار ڈنر پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ میں مقامی سطح پر پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کے مابین تحریک انصاف کی سلیکٹڈ حکومت کے غیر منصفانہ کردار اور نااہلی پر مبنی فیصلوں کے خلاف مشترکہ طور جدوجہد پر اتفاق ہوگیا ہے نواب طارق پٹھان نے کہا کہ اس سلسلہ میں ان کی مسلم لیگ(ن)کے ایم پی اے چوہدری منیب الحق سے تفصیلی گفتگو ہو چکی ہے دونوں جماعتوں کے راہنما اپنے اپنے کارکنوں کو متحد کریں گے اور نااہل حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا لائحہ عمل تیار کریں گے (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی ان مشکل حالات میں عوام کو حکمرانوں کی نا قص پالیسوں کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے پہلے بھی عوام کے ساتھ تھے آئندہ بھی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں