افطاری

مسجد الحرام: افطاری کے خواہشمندوں کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل کا اجراء

ریاض(عکس آن لائن) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مسجد الحرام میں افطاری کرنے کے خواہشمند مسلمانوں کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل جاری کر دیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک سے پہلے پورٹل کا اجراء کیا گیا ہے جس کے ذریعے ایسے مسلمان جو بابرکت مہینے کے دوران مسجد الحرام میں افطاریاں کرنے کی خواہش رکھتے ہیں وہ آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

حرمین شریفین کے انتظامی امور سے متعلق اتھارٹی نے پورٹل کا اجراء حرمین شریفین میں افطاری کے معمول کو منظم کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس میں سہولت دینے کیلئے کیا ہے تاکہ ان کیلئے پیشگی انتظامات ترتیب دیئے جا سکیں۔

آن لائن پورٹل کے ذریعے افطاری کے خواہشمند مسلمانوں کی رجسٹریشن ہو گی اور ان کیلئے اجازت نامہ جاری کیا جا سکے گا، اس کے علاوہ روزہ داروں کو مزید رہنمائی بھی دی جا سکے گی، رمضان المبارک کا آغاز اگلے ہفتے سے ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں