ڈاکٹرثانیہ نشتر

مستحق خاندانوں کو آئندہ ماہ فی کس 12ہزار روپے کی نقد رقم دی جائیگی‘ ڈاکٹرثانیہ نشتر

لاہور(عکس آن لائن )سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہاہے کہ کوروناوائرس کے منفی اثرات سے متاثرہ مستحق خاندانوں کو آئندہ ماہ فی کس 12ہزار روپے کی نقد رقم دی جائے گی۔

سرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی تعاون کا پروگرام وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کئے گئے امدادی پیکیج کا حصہ ہے۔معاون خصوصی نے کوروناوائرس کے پھیلاو کیخلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بھی عوام کو اجتماعات سے گریز کرناچاہیے اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا چاہیے۔ثانیہ نشتر نے کہاکہ حکومت مارکیٹوں میں گندم کے آٹے سمیت اشیائے ضروریہ کی مناسب فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں