مدیحہ شاہ

مستحق ،دکھی انسانیت کی خدمت کر کے جو راحت اور سکون ملتا ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے‘ مدیحہ شاہ

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ ، پاک شوبز فرنٹ کی صدرمدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ مستحق اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے جو راحت اور سکون ملتا ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے، ہم نے کبھی بھی سوچا نہیں تھا کہ چند دوست مل کر جس تنظیم کی بنیاد رکھیں گے وہ ایک کاررواں کی صورت اختیار کر جائے گااور لوگ جوق در جوق اس میں شامل ہوں گے۔

ایک انٹر ویو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ شاہ نے کہا کہ پاکستانی بڑے درد دل والے ہیں اور لاک ڈاؤن میں جس طرح لوگوں نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر مستحق بہن بھائیوں کی مدد کی ہے اس پر انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت ہم مستحق فنکاروں اور ہنر مندوں کی راشن اور نقد امداد میں مصروف ہیں اور اس وباء کے تھمنے کے بعد ان کیلئے نئے منصوبے شروع کریں گے جس سے ان کی زندگیوں میں خوشحالی اور آسودگی آئے اور یہ سب مخیر حضرات کے تعاون سے ہی ممکن ہوگا ۔

ہماری کوشش ہے کہ اس کی باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے حکومت کوبھی منصوبہ پیش کیا جائے اور حکومتی سطح پر بھی مدد حاصل کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں