مصطفی کمال

مسئلہ اختیارات کا نہیں کردار کا ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(عکس آن لائن) سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ مسئلہ اختیارات کا نہیں کردار کا ہے، میئر کراچی سے لے کر کونسلر تک سب کرپشن میں مصروف ہیں حکومت سے باہر آتے ہی نیب کے ہاتھوں پکڑے جائیں گے۔

احتساب عدالت میں ساحل سمندر پر غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان تجاوزات کے خلاف آپریشن سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ کو عدالت میں بلائیں۔مصطفی کمال نے مطالبہ کیا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

انہوں نے ایم کیو ایم پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا اقتدار جیسے ہی ختم ہوا سب سے پہلے ایم کیو ایم چھلانگ لگائے گی میئر کراچی سے لے کر کونسلر تک سب کرپشن میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں