افتخا رٹھاکر

مزاحیہ چٹکلوں سے دیکھنے والوں کو محظوظ کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں،افتخا رٹھاکر

لاہور(عکس آن لائن) نامور کامیڈین افتخارٹھاکر نے کہا ہے کہ پرستاروں کی محبت ہے کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں اوران کوشش ہوتی ہے کہ مزاحیہ چٹکلوں کے ساتھ دیکھنے والوں کو محظوظ کریں اور اس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات کو عجز و انکساری اور اس سے مانگنا بہت پسند ہے اور جس کو یہ ہنر آ گیا وہ کبھی ناکام نہیں ہو سکتا،

انہوں نے کہا کہ آج جب وہ اپنے رب کی رحمت اورکرم کو دیکھتے ہیں تو ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں کہ اس ذات پاک نے انکو عزت ، مقام اور دولت سے نوازا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا یقین ہے کہ انسان نیک نیتی سے محنت کرے تو اس کی محنت رائیگاں نہیں جاتی اوراسے اس کا صلہ کسی نہ کسی صورت میں ضرور ملتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں