شدید برفباری

مری ‘برفانی تودے گرنے سے نظام زندگی مفلوج‘ نتھیا گلی سے مری جانیوالی سڑکیں بند

راولپنڈی(عکس آن لائن)مری اور گلیات میں ڈیڑھ فٹ سے زیادہ برف پڑنے کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے‘انتظامیہ کی جانب سے بھی سیاحوں کو بھی فوری طور پر نقل و حمل سے روک دیا گیا ‘ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری ‘ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں‘لاہور اور پشاور میں بھی بارش ریکارڈ ۔

تفصیلات کے مطابق تین مقامات پر برفانی تودے گرنے سے نتھیا گلی سے مری جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے بھی سیاحوں کو بھی فوری طور پر نقل و حمل سے روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شہری سخت ٹھنڈ اور مسلسل برف پڑنے سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔لاہور اور پشاور میں بھی بارش کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں سردی کی لہر جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ خیبر پختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کی توقع ہے۔اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند ریکارڈ کی گئی۔گذشتہ گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہوئی۔

گوجرانوالہ 55، منڈی بہاﺅ الدین، مری 48، نارووال 44، سیالکوٹ 42، منگلا 51، جہلم 35، حافظ آباد 32، لاہور 30، گجرات 28، چکوال 25، اسلام آباد 24، بوکرا 22، گولڑہ 21، سرگودھا 22، راولپنڈی 29، جوہر آباد 19، اٹک 15، قصور، ساہیوال 10، نورپور ٹھل 09، فیصل آباد، اوکاڑہ 06، ٹوبہ ٹیک سنگھ 05، جھنگ 03، ملتان، ڈی جی خان، بھکر، کوٹ ادو 01، مالم جبہ 46، چراٹ 41، پارا چنار 20، کاکول 14، دیر 14، سیدو شریف 13، بالا کوٹ 12، ڈی آئی خان 08، پشاور 07، تخت بائی 06، بنوں، مردان 05، پٹن، کالام 01، مظفر آباد 47، گڑھی دوپٹہ 32، کوٹلی 30، راولا کوٹ 23، قلات 20، سکردو اور استور میں 02 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔لہہ، قلات منفی 09، گوپس منفی 07، پارا چنار منفی 06، کالام، کوئٹہ منفی 05، سکردو،استور، بگروٹ منفی 04، ہنزہ، مالم جبہ، دالبندین منفی 03، مری، ڑوب، راولا کوٹ منفی 02، چراٹ، نوکنڈی، بارہ مولہ، پلوامہ، شوپیاں اور اننت ناگ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں