مریم نواز

مریم نواز کابلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی پر اظہارافسوس

لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہاکہ نااہل حکومت دہشت گردی سے کم خطرناک نہیں ۔

اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ میری دعائیں ان تمام افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں جو بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر سے لڑ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ رب العزت وطن عزیز کی خاطر شہید ہو جانے والے بیٹوں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ یہ نااہل اور ناکام حکومت بھی پاکستان کے لیے دہشت گردی سے کم خطرناک نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں