مریم نواز

مریم نواز نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دوسری درخواست دائر کر دی

لاہور(عکس آن لائن ) مریم نواز نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دوسری درخواست دائرکر تے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے حکومت کو 7 روزکاوقت دیا تھاجومکمل ہوچکا، حکومت کونام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دوسری درخواست دائرکر دی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ،چیئرمین اورڈی جی نیب کوفریق بنایاگیا۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کامیمورنڈم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،

درخواست میں کہاگیا ہے کہ حکومت نے نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ نہیں کیا،عدالت نے حکومت کو 7 روزکاوقت دیا تھاجومکمل ہوچکا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کونام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیاجائے،حتمی فیصلے تک 6 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں