مریم نواز شریف

مریم نواز شریف 8جولائی کو شیخوپورہ میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گی

شیخوپورہ (نمائندہ عکس) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نواز لیگ کے امیدوار سابق صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں 8 جولائی کو کمپنی باغ میں جلسہ عام میں عوام سے خطاب کریں گی اس سلسلہ میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف ایم این اے سمیت مسلم لیگ نواز کے رکن قومی وصوبائی اسمبلی کے علاوہ عہدیداران وکارکنان کی طرف سے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں