مریم نواز

مریم نواز سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے کل جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی

لاہور(نمائندہ عکس ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے کل پیر کو جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی۔ مریم نواز کل صبح 9 بجے لاہور ائیر پورٹ سے ملتان کے لئے روانہ ہوں گی جبکہ انکا دورہ جنوبی پنجاب 4 سے 5 دنوں تک جاری رہے گا۔

مریم نواز دورے کے دوران ملتان، تونسہ اور راجن پور جائیں گی جبکہ انکے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی ہوں گے۔ مریم نواز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلم لیگ ن کی جانب سے پہلے سے جاری امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا اظہار یکجہتی کا پیغام بھی پہنچائیں گی۔ واضح رہے کہ نائب صدر مسلم لیگ ن اپنے دورے کے دوران جنوبی پنجاب کے مرکزی رہنماں اور قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں