فرخ حبیب

مریم نواز جیسی جھوٹی خاتون کے شر سے عدلیہ و فوج سمیت کوئی محفوظ نہیں، فرخ حبیب

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم نواز جیسی جھوٹی خاتون کے شر سے عدلیہ وفوج سمیت کوئی محفوظ نہیں، سیاست میں بدکلامی اور اوباش پن شریف خاندان نے متعارف کروایا، آج بھی اس خاندان کا پورا زور بےہودگی کے فروغ پر ہی لگ رہا ہے، بھگوڑے چور کی جھوٹی دختر ملک میں بداخلاقی کی ہر مہم کی سرپرستی کررہی ہے ۔ مریم نواز کی بدزبانی پر فرخ حبیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاوس میں عوام کے پیسوں سے یہ جھوٹی خاتون فوج اور عدلیہ کیخلاف مہم چلاتی، اس کا کرپٹ مفرور باپ بھرے جلسوں میں عسکری قیادت پر کیچڑ اچھالتا۔ انکا کہنا ہے کہ اس جھوٹی خاتون کا باپ حکومت میں تھا تو اپنی سرپرستی میں ڈاون لیکس جیسی وارداتیں کرتا، اس جھوٹی خاتون کو اپنی اور باپ کی جائیدادوں کے علاوہ ہر بات کی خبر ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مائیں، بہنیں، بیٹیاں عفت و عصمت کی علامت، یہ بےہودہ خاتون آڈیو اور ویڈیوزکا مکروہ دہندہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آر او ٹو نے چوروں کو 1100 ارب ہضم کرنے ہی کی اجازت نہیں دی، مریم صفدر جیسوں کو سیاست و معاشرت میں غلاظت پھیلانے کی بھی کھلی چھوٹ دی ہے، اس جھوٹی خاتون اور اسکے باپ کا حرام کابیشتر پیسہ ملک سے باہر ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ عوامی تکالیف کا احساس نہ اس کے باپ کو تھا نہ اس کو اور نہ اس کے چچا کو ہے، چوروں کا ٹبر اپنی چوری بچانے اور سیاست میں گند ڈالنے آیا تھا، دونوں کام پورے زور سے کررہا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ این آر او دینے کی بجائے اس جھوٹی خاتون جیسی وباں کا تدارک ریاست کی ذمہ داری ہے، اسے لگام ڈال لیں، باہر سے ڈالی گئی تو بہت تکلیف ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کو تہذیب کے دائرے میں لانے کیلئے اس غیر مہذب، بدزبان خاتون کو ادب و آداب سکھانے کیلئے کریش کورسز کروائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں