مریم اور نگزیب

مریم اور نگزیب کا ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین پر پولیس تشدد،پراحتجاج، فوری رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین پر پولیس تشدد، کریک ڈاون اور تھانوں میں بند کرنے پر احتجاج، فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اپنی زندگیوں کے برس ہا برس سرکاری ملازمت کو دینے والوں کی نوکریاں چھیننا اور ان پر ڈنڈے برسانا فسطائیت کی انتہاء ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی نالائقی کی وجہ سے معیشت خرابی ہوئی، اس کی سزا غریب ملازمین کو کیوں دے رہے ہیں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے تو ایک کروڑ نوکریاں دینا تھیں، کس منہ سے لوگوں سے نوکریاں چھین رہے ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ملازمین کی نوکریاں چھینتے ہیں اور احتجاج پر ان نہتے مظلوم ملازمین پر کریک ڈاون کرکے تھانوں میں بند کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب غریب ملازمین کی آہوں، بددعاوں اور آنسووں کا آپ کو حساب دینا ہوگا ۔

انہوںنے کہاکہ ریڈیو پاکستان کے غریب ملازمین کو نوکریوں پر بحال اور تھانوں سے رہا کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ریڈیو پاکستان کے نکالے جانے والے ملازمین سے بدسلوکی پر معافی مانگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں