مریم اور نگزیب

مریم اور نگزیب نے شہبازشریف کے نیب میں پیش نہ ہونے بارے بتادیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کورونا وائرس کے خطرات کے باعث شہبازشریف نیب میں پیش نہ ہونے کے بارے میں بتاتاے ہوئے کہاہے کہ مطلوبہ مکمل معلومات بمع دستاویزات دستیاب ریکارڈ سے فراہم کردی گئی ہیں ،کوئی مزید معلومات بھی مانگی گئیں تو مہیا کر دی جائیں گی،شہبازشریف کنسر سرجری سے گزر چکے ہیں، جس کے نتیجے میں قوت مدافعت کی کمی کے باعث خدانخواستہ کرونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں، زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے ۔

ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے بتایاکہ کہ کورونا وائرس کے خطرات کے باعث شہبازشریف نیب میں پیش نہیں ہورہے ،مطلوبہ مکمل معلومات بمع دستاویزات دستیاب ریکارڈ سے فراہم کردی گئی ہیں ،کوئی مزید معلومات بھی مانگی گئیں تو مہیا کر دی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کے باعث دقت کے باوجود پاکستان اور برطانیہ سے معلومات حاصل کرکے اور یادداشت کی بنیاد پر معلومات مہیا کر دی گئی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مزید سوالات پوچھنا چاہیں تو وڈیو کانفرنس کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں، سکائپ ایڈریس فراہم کردیا گیا ہے،شہبازشریف کی نیب کو درخواست کے ساتھ تمام ڈاکٹرز کے سرٹیفکیٹس بھی منسلک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پہلے بھی درخواست کی تھی کہ موجودہ حالات میں شہبازشریف کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے ، انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کنسر سرجری سے گزر چکے ہیں، جس کے نتیجے میں قوت مدافعت کی کمی کے باعث خدانخواستہ کرونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں