مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کورونا کے علاج معالجے کی ادویات ،طبی سامان کی نایابی پر شدید احتجاج

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کورونا مریضوں کے علاج معالجے کی ادویات اور دیگر طبی سامان کی نایابی اور مہنگے داموں دستیابی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب بازار میں آکسی میٹرز ہزاروں روپے میں فروخت کرکے عوام کو لوٹا جارہا ہے ۔

ایک بیا ن میں انہوں نے کہا عمران صاحب آپ وزیر صحت اور وزیراعظم ہیں، خدارا جاگ جائیں، عوام کورونا سے مررہے ہیں ،عمران صاحب گھروں میں زیرعلاج کورونا مریضوں کی دوائی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے،عمران صاحب چند سو روپے میں دستیاب ہونے والا آکسی میٹر اس وقت ہزاروں روپے میں بلیک ہورہا ہے ،عمران صاحب کورونا کی دوائیاں بازار سے غائب ہیں یا پھر سونے کے بہاو فروخت ہورہی ہیں ۔

انہوں نے کہا عمران صاحب بھاپ لینے والے کرسٹل تک بازار میں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں، آپ کہاں ہیں؟،عمران صاحب کھانے پینے کی اشیائ، آٹا، چینی، انڈے، دالیں اور دیگر ضروریات زندگی عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں ،عمران صاحب عوام کو حالات کے رحم وکرم پر نہ چھوڑیں، ہسپتالوں کا دورہ کریں ، دیکھیں لوگ کس طرح خوار ہورہے ہیں،عمران صاحب آکسیجن سلینڈرز اور وینٹی لیٹرز کی کمی اور عدم دستیابی کا نوٹس لیں،عمران صاحب کورونا سے عوام کی سانس بند ہورہی ہے، حکومت عوام کی مدد کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں