مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا خوشاب کی انتخابی فتح پر خوشی کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خوشاب کی انتخابی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مایوسیوں کا خاتمہ کرکے پاکستان کی ترقی کا رْک جانے والا سفر پھر سے آگے بڑھے گا۔

اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں خوشاب کی انتخابی فتح پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں، عوام کا شکریہ جنہوں نے قائد محمد نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) پر ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنے اعتماد اور محبت کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ عوام کا یہ اعتماد ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مایوسیوں کا خاتمہ کرکے پاکستان کی ترقی کا رْک جانے والا سفر پھر سے آگے بڑھے گا۔انشاء اللہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں