مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار وزیر اعظم کو قرار د یدیا

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار

وزیر اعظم کو قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ ایل این جی درآمد میں تاخیر لوڈ شیڈنگ کی اصل وجہ ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ایل این جی کی درآمد میں حکومت کی تاخیر، سستی اور مجرمانہ لاپرواہی پہلی

دفعہ نہیں ہوئی ہے، فرنس آئل کی قلت کے سبب مقامی ریفائنریاں بند ہوچکی ہیں ،ملک میں قلت پیدا کرنے کے

بعد حکومت درآمد کرتی ہے ،لوڈشیڈنگ دراصل حکمرانوں کے دماغ میں جاری ہے،عمران صاحب کراچی

الیکٹرک کو گیس کی فراہمی کے لئے ایس ایس جی سی ایل کو بروقت ہدایت کیوں نہیں دی؟ ،

عمران صاحب حکومتی سطح پر بدترین بدانتظامی اور نااہلی کا دور دورہ ہے جس کی سزا عوام بھگت رہے ہیں،

اب کمیشن بنے گا، انکوائری ہوگی اور سب بری ہو جائیں گے، واہ عمران صاحب واہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں