تقریب حلف برداری

مرکزی انجمن تاجران بھلوال کی تقریب حلف برداری،معاون خصوصی ندیم افضل چن ودیگران کی شرکت

بھلوال(نمائندہ عکس آن لائن)مرکزی انجمن تاجران بھلوال کی تقریب حلف برداری معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان چوہدری ندیم افضل چن ،سابق امیدواربرائے صوبائی اسمبلی ملک خالقدادپڑھار،چئیرمین مارکیٹ کمیٹی بھلوال سیدندیم عباس شاہ ،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ڈاکٹرآصف رضا اعوان ،شیخ ندیم خاور،سلیمان مغل،سٹی صدر پی ٹی آئی چوہدری ناصر علی وڑائچ ،جنرل سیکرٹری غنی خان وزیر سمیت دیگران کی شرکت

تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران بھلوال کی حلف برادری کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی تقریب میںمعاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان چوہدری ندیم افضل چن مہمان خصوصی تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری ندیم افضل چن نے کہا کہ تاجر اگرایک مٹھی بند جائیں تو وہ اپنے مسائل بہتراندازمیں حل کرواسکتے ہیں سرکاری افسران عوام کے خادم ہیں اورکوئی بھی سرکاری افسرتاجروں پر دھونس نہیں جما سکتا انجمن تاجران مضبوط ہوگی تو ایک عام دکاندارسے لیکر ایک ریڑھی فروش تک کو درپیش مسائل حل کرواسکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ بھلوال کو ضلع بنوانے کیلئے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارسے اپیل کی ہے انشاءاللہ بھلوال ضلع ضروربنے گا اس موقع پرسابق امیدواربرائے صوبائی اسمبلی ملک خالقدادپڑھار،چئیرمین مارکیٹ کمیٹی بھلوال سیدندیم عباس شاہ نے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ تاجروں کی بہتری کیلئے وہ انکے شانہ بشانہ ہیں اورانکے ساتھ بھرپوراندازمیں تعاون کرینگے تقریب کے آخر میں معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن نے نومنتخب عہدیداروں سرپرست اعلی خواجہ ادیب ناصر ،چئیرمین توصیف احمد پراچہ ،صدرشیخ رضوان ارشد،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خواجہ بابر شفیق ،سینئرنائب صدر(اول) ریحان احمد بٹ ،سینئرنائب صدرخواجہ عبدالروف،ممبر مجلس عاملہ خواجہ فرخ شفیق سمیت دیگرمنتخب عہدیداروں سے حلف لیا تقریب میں تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں نے بھرپوراندازمیں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں