محب مرزا

مرد کبھی شریف ہو ہی نہیں سکتا، محب مرزا

کراچی(عکس آن لائن) اداکار محب مرزا نے کہا ہے کہ مرد کبھی شریف ہو ہی نہیں سکتا ،طلاق کا وقت زندگی کا مشکل دور تھا۔ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکار محب مرزا نے کہا کہ جینیاتی طور پر مرد کا شریف ہونا ممکن ہی نہیں ہے، کسی کو بھی اس دھوکے میں نہیں رہنا چاہیے کہ مرد شریف ہوتا ہے یا ہوسکتا ہے، عورت شریف ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چالیس سال گزار کر بھی لوگ ایک ساتھ نہیں ہوتے ، ایک ساتھ رہ کر تکلیف دہ زندگی گزارنے سے بہتر ہے کہ الگ ہو جایا جائے۔ زندگی میں کوئی بھی پرنس چارمنگ نہیں آتا، زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارنا چاہیے۔محب مرزا نے کہا کہ طلاق اور بچی سے متعلق وقت سب سے مشکل تھا، تعلق ختم ہونا ہر کسی کیلئے ایک تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔

محب مرزا نے کہا کہ صنم سعید سے تعلق کیلئے اپنی پہلی بیوی کو دھوکہ نہیںدیا، شادی ختم ہونے کے بعد صنم سعید سے قریبی تعلق ہوا، شادی میں 5لوگ شریک ہوئے تھے اور ہمارا نکاح صنم کے گھر پر ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں