چیف سیکرٹری پنجاب

مردم شماری کا درست ڈیٹا وسائل کی تقسیم، مستقبل کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کرے گا’ چیف سیکرٹری پنجاب

لاہور(عکس آن لائن)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا جس میں مردم شماری کے معیار اور کوریج کو بہتر بنانے کیلئے ریونیو سٹاف کوموبلائز کرنے کی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں مردم شماری ڈیوٹی سرانجام دینے والی فیلڈ ٹیموں کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواتین شمار کننددگان کے ساتھ خواتین پولیس ا ہلکار تعینات کی جائیں گی۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ہمردم شماری کی ڈیوٹی پر مامور ٹیموں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے،

مردم شماری کی کامیابی کا تمام تر انحصار درست ڈیٹا کے حصول پر ہے،درست ڈیٹا وسائل کی تقسیم، مستقبل کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کرے گا، ڈپٹی کمشنرز مردم شماری کے کام کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں، مردم شماری سے متعلق آگاہی بڑھانے کیلئے آئمہ مساجد سے بھی مدد لی جائے۔ اجلاس میں صوبائی سینسس کمشنر علی بہادر قاضی نے بریفنگ دی اور بتایا کہ مردم شماری کے دوسرے مرحلے ہائوس لسٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے،آن لائن پورٹل کے ذریعے خود شماری کی تاریخ میں 10مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے،ڈیش بورڈ کے ذریعے آن لائن مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں اعلی پولیس اور عسکری حکام، ادارہ شماریات کے افسران کی شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں