'فواد چودھری

مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آ ن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں، اس روش کو مسترد کرتے ہیں۔منگل کوٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ شہباز شریف کے بیان پر حیرت ہے، ہمارا موقف ہے کہ مودی کشمیر کی آئینی حیثیت بحال کرے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ بھارت سے صرف اسی صورت میں مذاکرات ممکن ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں