ترقیاتی منصوبوں

مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4 کھرب 29 ارب 16کروڑ 96 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 4 کھرب 29 ارب 16کروڑ 96 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے 10سالہ ترقیاتی پلان کے تحت 23 ارب روپے، خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے لئے 9 ارب 68 کروڑ، سکیورٹی میں اضافے کے لئے 26 ارب 78 کروڑ، پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کے لئے ایک ارب51 کروڑ 62 لاکھ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افرادکی بحالی کے لئے 5 ارب، ایرا کے لئے 2 ارب 4کروڑ 51 لاکھ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے12 ارب 84کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے20 ارب 75 کروڑ، این ایچ اے کے لئے ایک کھرب25 ارب 26کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے11 ارب41 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 51 ارب57 کروڑ41 لاکھ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے8کروڑ 11 لاکھ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے 2 ارب11کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے 4 ارب 24 کروڑ، ریلویز ڈویژن کے لئے 10 ارب14 کروڑ،

پاورٹی ڈویژن کے لئے 8 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لئے 93 کروڑ 16 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 29کروڑ 32 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے22 کروڑ 94 لاکھ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے12کروڑ 48 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے7 ارب 13 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 8 ارب 16کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے 6 ارب 8 کروڑ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے 5کروڑ 85 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 3 ارب ایک کروڑ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے73کروڑ19 لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن 20 کروڑ 84 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 12کروڑ 70 لاکھ،

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے22 ارب 70 کروڑ 99 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 6 ارب 83 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کے لئے 2 ارب 19کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 36 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 6 ارب 4 کروڑ80 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 25 کروڑ 15 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 15 کروڑ، کابینہ ڈویژن کے لئے 30 ارب 9 کروڑ75 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے8کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 64کروڑ 18 لاکھ ، فارن افیئرز ڈویژن کے لے ایک کروڑ 99 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں