پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ

مختلف سیکٹر کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 15ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری

لاہور(عکس آن لائن)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2023-24کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 41ویں اجلاس میں مختلف سیکٹر زکی 5ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 15ارب 30کروڑ 50لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں ٹیرٹیری کئیر سہولیات کے مخصوص بلاکس کی ری ویمپنگ(ترمیمی)کیلئے 3 ارب 3کروڑ روپے، سیالکوٹ میں علامہ اقبال میموریل ہسپتال کے او پی ڈی کی ری ویمپنگ(ترمیمی)کیلئے 79کروڑ 60لاکھ روپے،

سمارٹ سیف سٹیز منصوبہ (فیز I)کیلئے 4ارب 27کروڑ 50لاکھ روپے، داتا دربار کمپلیکس کی ڈویلپمنٹ اور انٹیگریٹڈ ماسٹر پلاننگ بشمول ٹریفک مینجمنٹ کیلئے 6ارب 58کروڑ 70لاکھ روپے اور لاہور کی گجر کالونی میں بائیو گیس پلانٹ کی تنصیب (ترمیمی)کیلئے 61کروڑ 70لاکھ روپے شامل ہیں۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ مظفر خان سیال سمیت چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی، محکمہ جات کے اعلیٰ افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں