گندم برآمد

نارووال:محکمہ فوڈ نے ذخیرہ کی گئی تقریبا ڈھائی کروڑ کی گندم برآمد کرکے گودام سیل کر دئیے

نارووال(نمانئدہ عکس آن لائن) سپیشل بر انچ کی نشاندہی پر محکمہ فوڈ کا ذخیرہ کی گئی تقریبا ڈھائی کروڑ کی گندم برآمد کرکے گودام سیل کر دئیے

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت اور ڈی سی کے حکم پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہمایوں اختر گل نے موضع رائب پلاٹ میں چھاپہ مارا اور تین گوداموں میں ذخیرہ کی گئی گندم کے 14ہزار پی پی تھیلے برآمد کرکے گوداموں کو سیل کرکے گندم سرکاری سینٹر میں منتقل کر دی گند م ذخیرہ کرنے والے محمد شفیق کے گودام سے( 3500 PP ) تھیلہ، محمد رفیق کے گودام سے( 4500 PP تھیلہ) جبکہ عثمان ٹریڈرز سے ذخیرہ کی جانے والی گندم کی 6000 ہزار PP تھیلہ کو قبضے میں لیکرگندم کوخریداری سنٹر میں منتقل کروادیا۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے اس مو قع پر کہا کہ ضلع نارووال کی گندم کا سرکاری کوٹہ ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا ہے اور اب تک حکومتی پالیسی کے مطابق مقررہ ٹارگٹ سے مزید 2700 بوری خرید کر لئی گئی ہے انہوں نے کہا کہ گندم ذخیرہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی

اور حکومت کسا ن سے گندم کا دانہ دانہ خریدے گی ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرو لر ہما یو ں اختر گل کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر عمر افتخار شیرازی او ر نائب تحصیلدار شہزاد انور، فوڈ انسپکٹر ملک شفیق اورعاطف حسین بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں