محکمہ صحت

محکمہ صحت کی ٹیم کا بائی پاس رینالہ خورد کے قریب جعلی ادویات بنانے والی فیکڑی پر چھاپہ

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن)محکمہ صحت کی ٹیم کا بائی پاس رینالہ خورد کے قریب اعوان ٹاﺅن میں جعلی ادویات بنانے والی فیکڑی پر چھاپہ،ڈسٹرکٹ ڈرگ کنڑولر اوکاڑہ ملک محمد عرفان اور ڈرگ انسپکڑ عدنان یعقوب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں تیار جعلی طاقت کا سیریپ،گولیاں،کیپسول،اور شربت پکڑ لیا۔

محکمہ صحت نے فیکڑی کو سیل کرکے تیار سریپ اور کیسپول اور دیگر ادویات قبضے میں لے لیں قبضہ میں لئے جانے والے سامان کی مالیت 10لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے۔ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر ملک محمد عرفان منیر نے اخبار نویسوں کو دورا ن ملاقات بتایا کہ: ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیں گے۔۔ ڈسٹرکٹ ڈرگ کنڑولر ملک محمد عرفان منیر نے کہا کہ دونمبر مافیا کے خلاف دونمبر مافیا کے خلاف محکمہ صحت کا آپریشن جاری رہے گا پکڑے جانے والے افراد کے خلاف نہ صرف مقدمات درج کیے جائیں گے بلکہ انہیں بھاری جرمانوں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں