سکولوں

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے طلبہ کے لیے مزید 4ہزار سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا پلان تیارکرلیا

لاہو ر(عکس آن لائن) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے طلبہ کے لیے مزید 4ہزار سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا پلان تیارکرلیا۔سکولوں سے باہر 50 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دینے کا معاملہ، محکمہ سکولز ایجوکیشن نے طلبہ کے لیے مزید 4 ہزار سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

پلان کے مطابق 4 ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، مڈل سکولوں کو ہائی سکولز میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اپ گریڈیشن کیلئے 3 ارب روپے کا تخمینہ تیار کرلیا،سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام آئندہ مالی سال میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب بھر میں پچاس لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں