کریلے کی فصل

محکمہ زراعت کی کاشتکارو ں کو کریلے کی بھرپور پیداوار کے لئے ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکارو ں کو کریلے کی بھرپور پیداوار کے لئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار فصل کا اگاﺅمکمل ہونے کے بعد موجودہ ناغوں کو پرکرنے کے لئے پانی میں بھگوئے ہوئے بیج کے 2سے3دانے لگائیں اور 2سے3روزکے وقفے تک پانی ڈالتے رہیں تاکہ یہ بیج جلدازجلد اگ آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کریلے کی فصل کے کھیتوں سے خود روپودوں اورجڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے 4سے5مرتبہ مناسب وترمیں گوڈی کریں تاکہ فصل کونقصان پہنچنے سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف کاشتکاروں کی مشاورت و معاونت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے لہذاکسی بھی مسئلہ کی صورت میں ماہرین یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے فوری رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں