ہلدی کی کاشت

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو ہلدی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہلدی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اچھی فصل کے حصول کیلئے زرخیزاور مناسب نکاس والی زمین کا انتخاب کریں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت)توسیع(قصور احمدنوید امجد نےبتایا کہ ہلدی کی کاشت کیلئے ہلکی میرازمین کا بھی انتخاب کیاجاسکتاہے ،تاہم سایہ دار زمینوں میں ہلدی کی کاشت سے شاندار پیداوارکا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار باغات والی زمینوں میں بھی ہلدی کاشت کرکے اضافی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہلدی کی کاشت کیلئے زمین میں تین سے چار مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو نرم و بھربھرا کرلیناچاہئیے ،تاہم روٹاویٹرکی سہولت میسر ہونے کی صورت میں ایک دفعہ روٹا ویٹرچلاکر بیج کا اگاﺅ مزید بہتر بنایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار فی ایکڑ شرح بیج 12سے 15من تک رکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں