گھیا توری

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو گھیا توری کی فصل کوکیڑوں سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گھیا توری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ اگر فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہر کا سپرے بھی یقینی بنایا جائے.

تاکہ فصل کو معاشی حدتک پہنچنے والے نقصان سے بچایا جا سکے ۔محکمہ کے ترجمان نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ پتوں کی لال بھونڈی پتوں ،

شگوفوں ، پھول پر حملہ آور ہو کر اسے کھا جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضررر رساں کیڑوں اور بیماریوں سے متاثرہ پودے اکھاڑ کر فور ی طور پر تلف کر دینے چاہیے تاکہ وہ دیگر صحت مند پودوں کو متاثر نہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ لال بھونڈی اور دیگر نقصان دہ کیڑوں کے کیمیائی تدارک کیلئے ماہرین زاعت یامحکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار اور پھپھوند کش ادویات کا سپرے کرکے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں