کھیرے

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو کھیرے کی پچھیتی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کھیرے کی پچھیتی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار فصل کی بروقت کاشت یقینی بنانے کیساتھ ساتھ زمین کی زرخیزی کا بھی خیال رکھیں اور نامیاتی مادہ کی مقدارمیں مناسب اضافہ کیلئے فصل کاشت کرنے سے قبل کھیت میں 10 سے 12ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبرکی گلی سڑی کھاد ڈالتے ہوئے ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرورچلائیں تاکہ کھاد زمین میں اچھی طرح شامل ہوسکے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کھیت کو ہموار کرنے کیلئے کیاریوں میں تقسیم کے بعد اس کی اچھی طرح راؤنی کرلیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں مزیدرہنمائی کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ حاصل کیاجا سکتاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں