کپاس کی فصل

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو کپاس کی فصل پر کاٹن ملی بگ اور ڈسکی بگ کی فوری تلفی یقینی بنانے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کپاس کی فصل پر کاٹن ملی بگ اور ڈسکی بگ کی فوری تلفی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع خصوصا کپاس کے علاقوں میں بعض مقامات پر پودوں’جڑی بوٹیوں اورآرائشی پودوں پر ان کیڑوں کا حملہ دیکھنے میں آیاہے لہذا اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کامظاہرہ نہ کیاجائے۔

انہوں نے بتایاکہ یہ کیڑے کپاس کے پھولوں اورٹینڈوں سے رس چوس کر نہ صرف پیداوارمیں کمی کا سبب بنتے ہیں بلکہ روئی کو داغ دار کرکے کوالٹی کو شدیدمتاثرکرتے ہیں لہذا ان کے تدارک کیلئے ابھی سے حکمت عملی مرتب کرکے اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ \378

اپنا تبصرہ بھیجیں