کمادکی کاشت

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو کمادکی کاشت 15 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ ( عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں و کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کماد کی کاشت 15 مارچ تک مکمل کرلیں اور گہری کھیلیوں میں کماد کی کاشت کیلئے منظور شدہ اقسام کا 100 سے 120 من بیج فی ایکڑ استعمال اور ممنوعہ اقسام کے بیج کاشت کرنے سے گریز کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا کہ کاشت سے پہلے بیج کو پھپھوندی کش دوائی کے محلول میں 3 سے5 منٹ تک بھگو کر بوائی سے بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

اانہوں نے کہا کہ درمیانی زرخیز زمین میں سوا3 بوری یوریا، 2 بوری ڈی اے پی اور 2 بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کر کے بہتر نتائج اور شاندار فصل کا حصول ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ بوائی کے فورا بعد ہلکا پانی لگائیں اور مناسب وقفہ پر کھیلیاں خشک ہونے پر دوبارہ پانی لگائیں نیز فصل کے مکمل اگا تک حسب ضرورت پانی لگاتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گہری کھیلیوں میں کاشت سے پانی کی بچت کے علاوہ نہ صرف فصل گرنے سے محفوظ رہتی ہے بلکہ اس سے پیداوار میں بھی اضافہ ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کماد کی فصل کے سلسلہ میں مزید معلومات، رہنمائی، مشاورت کیلئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن پر صبح 9 سے شام 5 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں