کریلے

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو کریلے کی بھرپور پیداوارکے لئے فصل سے جڑی بوٹیاںفوری تلف کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی بھرپور پیداوارکے لئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ کاشتکار فصل کا اگاﺅمکمل ہونے کے بعد موجودہ ناغوں کوپرکرنے کے لئے پانی میں بھگوئے ہوئے بیج کے 2سے 3 دانے لگائیں اور 2 سے 3روز کے وقفے تک پانی ڈالتے رہیں ،تاکہ یہ بیج جلدازجلد اگ آئیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمدنویدامجد نےبتایا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ کریلے کی فصل کے کھیتوں سے خودروپودوں اورجڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے 4 سے 5مرتبہ مناسب وترمیں گوڈی کریں تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف کا شتکاروں کی مشاورت و معاونت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے لہذاکسی بھی مسئلہ کی صورت میں ماہرین زراعت کے فیلڈسٹاف سے فوری رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں