پھول گوبھی

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو پھول گوبھی کی پنیری میں یوریا کھاد استعمال کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت کی طرف سے پھول گوبھی کے کاشتکاروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پھول گوبھی کی پنیری پر سفید مکھی اور لشکری سنڈی کا حملہ ہو سکتا ہے لہٰذا ان کے تدارک کیلئے بروقت اقدامات کریں اور پنیری کی فصل کاروزانہ معائنہ کیا جائے نیز محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف اور پیسٹ وارننگ کنٹرول کے عملہ کی مشاورت سے ان کیڑوں کے تدارک کیلئے نئی کیمسٹری کی زرعی ادویات استعمال کی جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی شدت کے باعث چونکہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال رہتا ہے اسلئے کاشتکار فصل کمزور ہونے کی صورت میں آدھا پاؤ یوریا کھادفی مرلہ استعمال کریں تا کہ پنیری صحت مند رہے اور بہتر بڑھوتری کرے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں