محکمہ زراعت

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو دنبی سٹی اور جنگلی جئی کیلئے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے سپرے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی اسلئے بھی ضروری ہے کہ اگر جڑی بوٹیوں کا بیج ایک سال پک جائے تو یہ 7سال تک متواتر اگتا اور فصل کو نقصان پہنچاتا رہتا ہے لہذا دنبی سٹی اور جنگلی جئی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے سپرے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے زمینداروں، کاشتکاروں،کسانوں کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی بمپر کراپ کے حصول اور فصل کو ہر قسم کی بیماریوں سے بچانے کیلئے گندم کی فصل پر دوپہر کے وقت ٹی جیٹ نوزل کے ذریعے سپرے یقینی بنائیں اور فصل میں موجود جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں کیونکہ جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوار کو 42فیصد تک نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کو تین مراحل میں پانی دینا ضروری ہے۔انہوں نے بتا یا کہ پہلا پانی جھاڑ کی حالت میں، دوسرا پانی گوبھ کی حالت میں اور تیسرا پانی دودھیا حالت میں دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں