کپاس کی کاشت

محکمہ زراعت کی وسط اپریل کے بعد کپاس کی کاشت کے دوران کمزور، درمیانی،زرخیز زمینوں میں نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاش کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے وسط اپریل کے بعد کپاس کی کاشت کے دوران کمزور، درمیانی، ذرخیز زمینوں میں نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاش کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کمزور زمینوں جن میں قابل حصول فاسفورس 7پی پی ایم سے کم ہو وہاں نائٹروجن این 161، فارسفورس 205 پی 70 اور پوٹاش 20کے 50، درمیانی زمینوں میں جہاں قابل حصول فارسفورس 7 سے 14 پی پی ایم ہو وہاں نائٹروجن این 70، فاسفورس 205 پی 46، پوٹاش 20کے 38 اور جہاں زرخیز زمین میں قابل حصول فاسفورس 14 پی پی ایم سے زائد ہو وہاں نائٹروجن این 80، فارسفورس 205 پی 35، پوٹاش 20کے 38 تک ہونی چاہیے۔

محکمہ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ کاشتکار زمین کے تجزیہ کے بعد زنک اور بوران کی کمی کی صورت میں زنک سلفیٹ 33فیصد 5کلوگرام یا 21فیصد 10کلوگرام اور یورک ایسڈ ساڑھے 3کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ نائٹروجن کی مقدار قسم، زمین کی ذرخیزی اور موسم کے مطابق تبدیل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ کاشتکاروں کو لمبے قد والی اقسام میں نائٹروجن کی مقدار کم استعمال کرنی چاہیے تاہم فصل کی حالت اور ٹینڈوں کی تعداد کے مطابق نائٹروجن کی مقدارمیں اضافہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں