سپرباسمتی کی پنیری

محکمہ زراعت کی دھان کے کاشتکاروں کو سپرباسمتی کی پنیری20جون تک کاشت کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو سپرباسمتی کی پنیری20جون تک کاشت کرنے اور شرح بیج 500 سے 750گرام فی مرلہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ سپرباسمتی، پی ایس 2،باسمتی385، باسمتی2000، باسمتی515اورباسمتی370کی پنیری20جون تک کاشت کرکے یکم جولائی سے 20جولائی تک باسمتی198ساہیوال، اوکاڑہ اورملحقہ علاقوں میں پنیری کی کاشت 15جون تک کاشت کرکے یکم جولائی سے 15جولائی تک ،شاہین باسمتی کی پنیری کی کاشت15جون سے 30جون تک کاشت کرکے 15جولائی سے 31جولائی تک، کے ایس 282،نایاب اری 9، کے ایس کے 133، کے ایس کے 434، پی کے 386،نیاب2013کی پنیری فوری کاشت کرکے 20جون سے 7جولائی تک کھیت میں منتقل کی جاسکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں