آم کے باغات

محکمہ زراعت کی آم کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت قصورکے زرعی ماہرین نے آم کے باغبانوں کو آم کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ آم کے باغبانوں نے اگر فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کا استعمال نہیں کیا توفوری طورپر مذکورہ کھادیں باغات میں ڈال دیں۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بعض مقامات پر کیڑے مکوڑوں کے آم کے پودوں پر حملوں کی علامات ظاہرہوئی ہیں لہذا باغبانوں کو چاہئیے کہ وہ آموں کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کے حملوں کا فوری جائزہ لیں اگرکسی جگہ پر آم کے پودوں پرکسی بیماری کا حملہ ظاہرہوتو فوری طورپر زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کے مشورے سے زہریلی زرعی ادویات کا سپرے یقینی بنایاجائے تاکہ آم کی پیداوار کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں