پودوں اور سبزیوں

محکمہ زراعت پنجاب کی سردی میں فصلوں،پودوں اور سبزیوں کوڈھانپنے کی ہدایت

لاہور (عکس آن لائن)کاشتکارحالیہ سردی کی شدیدلہر کے پیش نظر فصلوں‘پھلدارپودوں اور سبزیوں محکمہ زراعت کی ہدایات پر عمل کریں۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہاہے کہ نئے چھوٹے باغوں اور نرسریوں خصوصاً آم کے پودوں کو کورے کیوجہ سے جھلسنے کا خطرہ ہوتاہے اس لئے پودوں کوفوری طورپرڈھانپ دیں‘ ٹہنیوں اور سرکنڈے سے بھی پودوں کو جزوی طورپر ڈھانپا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ مشاہدہ میں آیاہے کہ بعض اوقات کاشتکار کھاد والی پلاسٹک کی بوریوں سے پودوں کو ڈھانپ دیتے ہیں ایسی صورت میں بوریوں کا منہ نیچے سے کھلارکھیں اور دن کے وقت پودوں سے بوریااتاردیں جبکہ رات کو پودوں کو دوبارہ ڈھانپ دیں ‘فصلوں‘باغات اور سبزیوں کی ہلکی آبپاشی کریں اور پودوں کے تنوں کو بورڈ و پیسٹ لگائیں ‘چھوٹی نرسریوں اورسبزیوں کوپلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیں اور فصل کے شمال کی طرف سرکنڈہ لگادیں تاکہ فصل شمال کی طرف سے آنے والی ٹھنڈی ہوا سے محفوظ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں