بھنڈی توری

محکمہ زراعت پنجاب کی بوائی سے قبل بھنڈی توری کے بیج کو پھپھوند کش زہر لگانے کی ہدائت

فیصل آباد (عکس آن لائن):محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں سے کہا کہ بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت کی صورت میں فصل پر جڑ اکھیڑا بیماری کے حملے کے خدشات ہوتے ہیں لہذا بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت سے قبل بیج کو پھپھوند کش زہرلگا لینا چاہیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے بتایا کہ بھنڈی توری موسم گرما کی ایک نقد آور اور مقبول ترین سبزی ہے جس کی کاشت کا موزوں ترین وقت مارچ سے وسط اپریل تک ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چونکہ پچھیتی بوائی کی صورت میں فصل پر جڑ اکھیڑاسمیت مختلف بیماریوں کے حملے کا خدشہ رہتا ہے لہذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت سے قبل بیج کو ڈائی تھین یا کوئی دوسری پھپھوند کش زہر لگا لیں اور اگر کھیت میں فصل پرپیلا روگ بیماری ظاہر ہو تو کانفیڈارکا سپرے کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں