قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،
اورکہاہے کہ باغبان ترشادہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں۔
ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کرنے کے بعد ایک کلو یوریا‘ ایک کلوڈی اے پی‘
ایک کلوپوٹاش فی پودا ڈالنی چاہئیے اور تنے سے پودے کے پھیلاؤ کے برابر دائرہ میں کھادڈالنے کے علاوہ نئے پودے لگانے
کیلئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اورانہیں دوہفتوں کیلئے کھلا چھوڑ دیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ نئے پودے لگانے سے پہلے گڑھوں میں گلی سڑی گوبرکی کھادڈالنے
سے پودوں کی افزائش میں زبردست بڑھوتری ہوسکتی ہے۔