چور کیڑے کی سنڈی

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو فصل کو چور کیڑے کی سنڈی سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت تدارکی اقدامات کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ چور کیڑے کی سنڈی ننھے پودوں کو رات کے وقت زمین کی سطح کے قریب سے کاٹ سکتی ہے لہذاکاشتکار فصل کو چور کیڑے کی سنڈی سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت تدارکی اقدامات کریں۔

انہوں نے بتایاکہ آلو کے کاشتکار اپنی فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے تدارکی اقدامات پر عمل کریں اور فصل کو چور کیڑے کی سنڈی سے بچایا جائے جو ننھے پودوں کو رات کے وقت زمین کی سطح کے قریب سے کاٹ سکتی ہے اس طرح پودے فصل آور ہونے سے قبل ہی تباہ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ آلو کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ جب پودے کے بالائی حصے سخت ہو جائیں اور ان کے نیچے آلو بن جائیں تو آلو کو اندر سے کھوکھلا ہو نے سے بچانے کیلئے سنڈی کے پروانے تلف کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور پودوں کے قریب روشنی کے پھندے لگا کر سنڈیاں تلاش کرنے کے بعد انہیں تلف کر دیا جائے۔

فصل کی فوری گوڈی کی جائے اور پانی بھی دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امریکن سنڈی پتوں کو نقصان پہنچاتی ہے اسلئے روشنی کے پھندے لا کر اس سنڈی کے پروانوں کو تلف کر ناضروریہے۔ انہوں نے کہا کہ لشکری سنڈی کے بچے پتوں کو کھاتے ہیں اس کے انسداد کیلئے حملہ شدہ پتوں کو سنڈیوں اور انڈوں سمیت توڑ کر تلف کر دیا جائے۔ کھیت کو فورا پانی لگایا جائے اور اس میں فی ایکڑ 3لیٹر تک مٹی کے تیل کی آمیزش بھی کی جائے۔ انہوں نے بتا یا کہ متاثرہ کھیت کے ارد گرد مناسب زہر کا دھو ڑا بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کیلئے کاشتکار محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں