لوسرن

محکمہ زراعت نے لوسرن کی منظور شدہ قسم کونیم خشک علاقوں کے بھی موزوں قرار دے دیا

فیصل آباد(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے لوسرن کی منظور شدہ قسم کونیم خشک علاقوں کیلئے بھی موزوں قرار دے دیتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار سرگودھا لوسرن 2002 کی بروقت کاشت کرکے اچھی پیداوار حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ خشک علاقوں میں بھی مذکورہ قسم کی آبپاش فصل نہایت کامیاب ثابت ہوئی تاہم مرطوب آب وہوا اس فصل کے لئے مفید نہیں۔ محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ زیادہ بارش والے علاقوں میں لوسرن کی فصل اپنی دوامی حیثیت برقرار نہیں رکھ سکتی کیونکہ وہاں جڑی بوٹیوں اور گھاس کی افراط ہو جاتی ہے مگریہ پودا دھوپ کو پسند کرتا ہے اس لئے سردیوں میں بارش اور بادل اس کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لوسرن کی فصل کے لئے بہتر نکاس والی زرخیز میرا زمین جس میں کیلشیم وافر مقدار میں موجود ہو موزوں ترین ہے تاہم سیم زردہ او ر کلر والی زمین اس کے لئے مناسب نہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوسرن کی فصل چونکہ 6 سے 7 سال تک چارہ دیتی رہتی ہے اس لئے اس کی تیاری پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ فصل کی کاشت کے لئے کاشتکار ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور4پانچ دفعہ ہل سہاگہ چلا کر زمین کو نرم و بھربھرا کر لیں۔انہوں نے کہاکہ اچھی پیداوار کے لئے کھیت کا ہموار ہونا ضروری ہے نیز لوسرن کی بوائی کے لئے بہترین وقت 15 نومبر تک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں