سبزمرچ

محکمہ زراعت نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرچ کے فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ سبز مرچ کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراحمدنویدامجدنے بتایا کہ موسم گرماکی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گرین چلی کے پتوں کے مڑاﺅ کی وجہ سے فصل کے پتے چڑمڑہوجاتے ہیں جس سے پھول جھڑنے کا عمل شروع ہو جاتاہے اور جوپھل بن رہاہوتاہے وہ بھی سائزمیں چھوٹا رہ جاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ مرچ کے تنے کا گلاﺅکے حملے سے پودے کا تنازمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتاہے جس سے بعدازاں ساراپھول سوکھ جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کا حملہ زیادہ تر نچلی سطحوں پر ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں