جوار

محکمہ زراعت قصور نے جوارکی کاشت کیلئے ہلکی کلراٹھی زمینوں کو بھی موزوں قرار دیا

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت قصور نے جوارکی کاشت کیلئے ہلکی کلراٹھی زمینوں کو بھی موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکارچاہیں تو وہ ہلکی کلراٹھی زمین پربھی جوار کاشت کرسکتے ہیں تاہم زیادہ پیداوار لینے کے لئے بھاری مرازمین جس میں پانی کااچھا نکاس ہوبہترین ہوتی ہوتی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کاشتکار جوارکی ترقی دادہ اقسام جے ایس 2002ہیگاری جے ایس 26چکوال جوار اور جوار2011کی کاشت سے قبل زمین کی تیاری کیلئے اچھی طرح ہل چلانے کے بعد سہاگہ دیکر زمین کو نرم وبھربھرا کرلیں.

کیونکہ زمین کا ہموار ہونا اچھی پیداوار کا ضامن ہے اور اگر پچھلی فصل پر متی پلٹنے والا ہل نہ چلایا گیا تو ہو تو ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل اور دومرتبہ کلٹیویٹرچلاکر زمین کو نرم وبھربھرا کرلیناچاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ چارے والی فصل جولائی سے اگست تک حسب ضرورت کاشت کی جاسکتی ہے مگرجولائی میں اس کی کاشت سے اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں