گندم خریداری

محکمہ خوراک پنجاب نے 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کردیا

لاہور (عکس آن لائن) محکمہ خوراک پنجاب نے 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب صوبے بھر میں بنائے گئے 392 گندم خریداری مراکز سے 1400 روپے فی ٹن کے حساب سے گندم خریدے گا جبکہ ہدف کے مطابق گندم کی خریداری پر 158 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔

گندم کی خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو پیش آنے والی مشکلات کے ازالے کے لئے پنجاب حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں شکایات سیل قائم کردئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں